عمران خان نے عالمی ادارہ صحت کی پولیو وائرس کے حوالے سے رپورٹ کانوٹس لے لیا،وزیراعلی اور صوبائی وزیرصحت کوفوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات، صرف پولیو ہی نہیں بچوں کی تمام بیماریوں کے تدارک کیلئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں، صوبائی حکومت ہنگامی منصوبہ بندی کرے،سربراہ تحریک انصاف
جمعہ 17 جنوری 2014 21:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عالمی ادارہ صحت کی پشاور میں پولیو وائرس کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخواہ اور صوبائی وزیرصحت کوفوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ صرف پولیو ہی نہیں بلکہ بچوں کی تمام بیماریوں کے تدارک کیلئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں جس کیلئے صوبائی حکومت ہنگامی منصوبہ بندی کرے۔
عالمی ادارہ صحت کے میڈیا بیان جس میں پشاور کو پولیو وائرس کا سب سے بڑا مرکز قرار دیا ہے کا حوالہ دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے شہر سے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت کو اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی ۔(جاری ہے)
وزیراعلی خیبر پختونخواہ اور صوبائی وزیرصحت سے رابطے کے دوران چیئرمین تحریک انصاف نے صوبائی حکومت کو صوبائی توسیعی پروگرام برائے ٹیکہ جات کے زیر اہتمام بچوں کی تمام نو بیماریوں جن میں سے ایک پولیو بھی ہے کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔
وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف کو صحت کے عالمی معیارات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بچوں کی تمام 9بیماریوں بشمول پولیو سے بچانے کیلئے Immunization(حفاظتی ٹیکہ جات یا بیماریوں سے بچاؤ )کے روایتی طریقوں میں بہتری لانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخواہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کے پالیسی ریفارم یونٹ کے ساتھ اپنے اشتراک میں پشاور میں بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کے ایک خصوصی پروگرام پر کام کر رہی ہے اور آئندہ دد روز میں مکمل منصوبہ چیئرمین کی خدمت میں پیش کر دیا جائے گا جس کی نقول میڈیا کو بھی فراہم کی جائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایسے میں جبکہ بچپن میں لگنے والی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو ہم اپنی آئندہ نسلوں کی زندگیوں سے نہیں کھیل سکتے ۔ بچوں کی Immunization(حفاظتی ٹیکہ جات یا بیماریوں سے بچاؤ )کے حوالے سے گزشتہ حکومتوں کا غفلت پر مبنی رویہ انتہائی مجرمانہ ہے جس کی وجہ سے ہمارے بچوں کی بہبود خطرے میں ہے اور ہماری بین الاقوامی ساکھ داؤ پر ہے۔ چنانچہ خیبر پختونخواہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر بچوں کو تمام بیماریوں خصوصاً پولیو سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت سے آگاہ کرنے اور انہیں صحت مند اور معذور بچے کے درمیان فرق بتانے کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پولیو سمیت تمام قابل علاج بیماریوں کے خلاف جنگ کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی ناکامی ناقابل قبول ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.