بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ، بچے اوربڑے گلے اور سینے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
ہفتہ 18 جنوری 2014 13:59
اسلام آباد/کوئٹہ/لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ ڈویڑن اور کشمیر میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے سرد اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہے تاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ ڈویڑن کے مشرقی علاقوں اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں، گوجروانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان ، ساہیوال اور راولپنڈی ڈویژں میں رات اور صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔(جاری ہے)
سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاادھر پارا چنار میں درجہ حرارت منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ گلگت بلتستان کے بیشترعلاقوں میں موسم ابر آلود رہا بالائی پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان میں خشک سردی کی لہر برقرار رہی جس کی وجہ سے بچے اوربڑے گلے اور سینے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ادھر لاہور اور اس کے گردونواح میں ہلکی بارش سے دھند کے بادل چھٹ گئے اور موسم خوشگوار ہو گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.