سنندا پشکر کی موت غیر طبعی اور اچانک تھی،پوسٹ مارٹم رپورٹ

ہفتہ 18 جنوری 2014 17:11

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء)ششی تھرورکی اہلیہ سنندا پشکرکا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کی موت غیر طبعی اور اچانک تھی، دلی کے اسپتال میں ڈاکٹروں کے تین رکنی پینل نے سنندا پشکر کا پوسٹ مارٹم کیا، ڈاکٹرز کے مطابق سنندا پشکر کی موت بظاہر غیر طبعی اور اچانک ہے۔

(جاری ہے)

معدے میں کوئی بھی زہریلا مادہ نہیں پایا گیا، ان کے جسم پر چوٹوں کے جو نشانات ہیں ان کے بارے میں اندازہ لگانا ابھی ممکن نہیں۔پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ کچھ دن بعد جاری کی جائے گی، سنندا پشکرکی آخری رسومات آج شام چار بجے ادا کی جائیں گی، جس کے بعد ان کے شوہر ششی تھرور کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا، سنندا پشکر گزشتہ رات ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئیں تھی۔