لاہور، ضلع بھر میں تین روزہ پولیو مہم کا آغازکر دیا گیا،22جنوری تک جا ری رہے گی

پیر 20 جنوری 2014 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں تین روزہ پولیو مہم کا آغازکر دیا گیاہے جو20جنوری تا22جنوری تک جا ری رہے گی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ محکمہ ہیلتھ کی 6 ہزار ملازمین پر مشتمل فیلڈ فورس پانچ سال سے کم عمر 15 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بس اسٹینڈز، ہسپتالوں، ائیر پورٹ اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو کے قطرے پلانے کے کیمپ لگائے گئے ہیں۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ بچوں کو پو لیو جیسی خطرناک اور موذی بیماری سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :