گورنرخیبرپختونخوا نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیومہم کاآغازکردیا،تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیاگیاہے ،انجینئر شوکت اللہ

پیر 20 جنوری 2014 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ نے پیرکے روز بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیومہم کاآغازکیا۔ اس موقع پرایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ارباب محمدعارف ، ڈائریکٹرہیلتھ فاٹاڈاکٹرپرویز کمال خان اور فاٹا کے متعلقہ حکام کے علاوہ یونیسف اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر کو بتایاگیاکہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیاگیاہے جن کیلئے 2 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس سے خطے میں پولیو کے تدارک میں کافی حدتک بہتری آئیگی۔ گورنرنے کہاکہ اس موذی مرض سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ انسداد پولیو مہم موثر انداز میں چلائی جائے اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ زیادہ سے زیادہ بچے اس مہم سے مستفید ہوں۔

متعلقہ عنوان :