پاکستان بھر میں تین روزہ پولیو مہم سے پشاور سمیت صوبہ خیبر پختون خوا کے تین اضلاع کو پولیو مہم سے نکال دیاگیا،قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں نئے سال کے پہلے دو ہفتوں میں چار بچیوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی

پیر 20 جنوری 2014 21:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) پاکستان بھر میں پیر سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم سے پشاور سمیت صوبہ خیبر پختون خوا کے تین اضلاع کو پولیو مہم سے نکال دیا گیا ہے جبکہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں نئے سال کے پہلے دو ہفتوں میں چار بچیوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مانیٹرنگ سیل کے انچارج ڈاکٹر امتیاز علی شاہ نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام شہروں اور اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جو تین روز تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے تین اضلاع پشاور، چترال اور ہری پورمیں پولیو مہم تیاریاں مکمل نہ ہونے اور بعض دیگر وجوہات کی بناء موخر کردی گئی ہے تاہم ان علاقوں میں بعد میں بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے ویکسئین کے قطرے پلائے جائیں گے۔