کراچی کے علاقے قیوم آباد میں فائرنگ،3 پولیو ورکرز جاں بحق ، جاں‌بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل

منگل 21 جنوری 2014 11:38

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں فائرنگ،3 پولیو ورکرز جاں بحق ، جاں‌بحق ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) کراچی کے علاقے قیوم آباد میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین ورکر سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد اے ایریا میں انسداد پولیو ٹیم قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ پہلے سے گھات لگائے 2 نامعلوم ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بچہ، ایک شخص سمیت 2 خواتین پولیو ورکر شدید زخمی ہو گئی، زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں خواتین پولیو ورکر اور ایک شجص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، پولیو ٹیم کے ساتھ پولیس کا کوئی بھی نمائندہ موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے ملزمان حملے کے بعد آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز پولیو مہم شروع ہوئی تھی تاہم پشاور میں پولیو مہم سیکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :