کراچی ،پولیو ورکرز نشانے پر ،قیوم آباد میں فائرنگ سے 2خواتین رضاکاروں سمیت 3افراد جاں بحق ،قیوم آباد اے ایریا گلی نمبر6 میں انسداد پولیو ٹیم قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ 2موٹر سائیکلوں پر4 مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی،پولیو ورکرزنے حملے کے بعد پولیو مہم فوری طور پر روک دی، حملوں کے خدشات کے باوجود کارکنوں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی،خیرالنساء،حیرانی ہے پولیو ورکرز کیساتھ کوئی بھی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا ، تحقیقات کرکے غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی،ایس ایس پی ایسٹ
منگل 21 جنوری 2014 18:40
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) کراچی کے علاقے قیوم آباد میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین رضاکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیاہے۔پولیو ورکرزنے حملے کے بعد پولیو مہم فوری طور پر روک دی ہے،انسداد پولیو ورکرز ایسو سی ایشن سندھ نے کہاہے کہ سیکیورٹی اور حملوں کے خدشات کے باوجود ہمارے کارکنوں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد اے ایریا گلی نمبر6 میں انسداد پولیو ٹیم قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر چار مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک شخص سمیت 2خواتین پولیو رضاکار شدید زخمی ہو گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 2خواتین پولیو ورکر اور ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت انیتا، اکبری اور فہد کے ناموں سے ہوئی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.