2018ء تک پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں، بل گیٹس

بدھ 22 جنوری 2014 14:06

2018ء تک پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں، بل گیٹس

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان میں پولیوورکرز پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرتشدد واقعات پولیو فری پاکستان کیلئے تاخیر کا باعث ہیں۔

(جاری ہے)

بل گیٹس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پراپنی ایک تازہ ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ دو ہزاراٹھارہ تک پولیوفری پاکستان کا خواب پورانہیں ہوسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیو مہم کو سنگین صورتحال کاسامناہے۔ پرتشدد واقعات کی وجہ سے پولیو مہم میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز پر حملہ غیرمنصفانہ عمل ہے۔ اس کے علاوہ بل گیٹس نے ایک پیش گوئی بھی کی ہے اور کہا ہے کہ 2035تک کوئی ملک غریب نہیں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :