حکومت سندھ انسداد پولیو مہم جاری رکھے گی، آصفہ بھٹو زرداری

بدھ 22 جنوری 2014 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) انسداد پولیو کی پاکستان میں سفیر آصفہ بھٹو زرداری کے زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت سندھ انسداد پولیو مہم ہر صورت میں جاری رکھے گی۔اجلاس میں پولیو ورکرز پر ہونے والے حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

(جاری ہے)

فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت انسداد پولیو مہم ہر صورت میں جاری رکھے گی۔ یونین کونسلز اور ضلعی سطح پر پولیو مراکز قائم کیے جائیں گے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد جتنی چاہیں بزدلانہ کارروائیاں کرلیں کامیاب نہیں ہوں گے۔ نچلی سطح تک دور دراز علاقوں میں انسداد پولیو مہم جاری رکھی جائے گی

متعلقہ عنوان :