Live Updates

حکومت طالبان سے مذاکرات میں ناکام ہو چکی فوج کیساتھ کھڑے ہیں ،آپریشن پراعتماد میں لیا جائے ،عمران خان ،عورتوں کیخلاف کوئی امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا، خیبر پختونخوا میں لڑکیوں کی تعلیم پہلی ترجیح ہے، پسے ہوئے طبقے کی خواتین کو حقوق دلوانا ہے ،تحریک انصاف کے سربراہ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 جنوری 2014 21:54

حکومت طالبان سے مذاکرات میں ناکام ہو چکی فوج کیساتھ کھڑے ہیں ،آپریشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خا ن نے کہا ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات میں ناکام ہو چکی ہے ،ہم فوج کیساتھ کھڑے ہیں آپریشن کرنا ہے تو ہمیں اعتماد میں لیا جائے ، عورتوں کیخلاف کوئی امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا، خیبر پختونخوا میں لڑکیوں کی تعلیم پہلی ترجیح ہے، پسے ہوئے طبقے کی خواتین کو حقوق دلوانا ہے ۔

بدھ کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ناکام ہو چکی ہے اور ملک دشمن عناصر جیت گئے ہیں، قبائلی لوگوں کو ملاتے تو دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی تھی۔ تمام جماعتوں نے حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ساری دنیا کے چکر لگا لیے تاہم فائدہ کوئی نہیں ہوا، فوج کے ساتھ کھڑے ہیں آپریشن کرنا ہے تو ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کواے پی سی میں طالبان سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا، ہمیں بات چیت سے متعلق کوئی آگاہی نہیں دی گئی،لگتا ہے حکومت فوجی آپریشن کرنا چاہتی ہے عمران خان نے کہا کہ عورتوں کیخلاف کوئی امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا، خیبر پختونخوا میں لڑکیوں کی تعلیم پہلی ترجیح ہے، پسے ہوئے طبقے کی خواتین کو حقوق دلوانا ہے۔ حکومت تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کو ان کیمرہ بریفنگ دے، وفاقی وزیر داخلہ کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ طالبان کے آدھے گروپس مذاکرات کے حامی ہیں، جو گروپ بات کرنا چاہتے ہیں انہیں مخالفت کرنے والوں سے الگ کردیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات