پاکستان میں صحت عامہ کے شعبے میں 2002ء سے اب تک 32 کروڑ ڈالرز کی اعانت فراہم کی گئی ہے ، رچرڈ اولسن ، دونوں ممالک کے اشتراک کی بدولت زیادہ خواتین کو دوران زچگی علاج کی سہولتیں میسر ہیں ، امریکی سفیر
بدھ 22 جنوری 2014 21:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) پاکستان میں تعینات امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان میں صحت عامہ کے شعبے میں 2002ء سے اب تک 32 کروڑ ڈالرز کی اعانت فراہم کی ہے بدھ کو ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ان کے ملک کی مدد سے پاکستان میں صحت عامہ کے شعبے میں بہتری آئی ہے اور خصوصاً زچہ و بچہ کو فراہم کی جانے طبی سہولتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ”یو ایس ایڈ“ نے جون 2013 میں ماں اور بچے کی صحت کے لیے ایک بنیادی پروگرام شروع کیا جس کا مقصد خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو صحت عامہ کی سہولتوں میں بہتری، غیر مراعات یافتہ طبقے اور دو دراز آبادیوں کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی ہے۔امریکی سفارتخانے سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکہ نے پاکستان میں صحت عامہ کے شعبے میں 2002ء سے اب تک 32 کروڑ ڈالرز کی اعانت فراہم کی ہے جس کے تحت کراچی میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر میں امراض نسواں کا ایک وارڈ بھی قائم کیا گیا اس سہولت سے ایک لاکھ چالیس ہزار خواتین کو علاج کے علاوہ طب سے وابستہ 13 ہزار افراد کو تربیت فراہم کی جارہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.