پشاور ، سکیم چوک کے قریب ایک ورکشاپ میں زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں 9افرادجاں بحق، متعدد زخمی ،دھماکے سے پانچ گاڑیاں مکمل طورپر تباہ ہوگئیں ،ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ،25 سے 30 کلو بارودی مواد سفید آلٹو کار میں نصب تھا ، پولیس ذرائع ،صدر ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختون کی مذمت،زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت
جمعرات 23 جنوری 2014 19:13
اسلام آباد /پشاور(رحمت اللہ شباب. اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے سکیم چوک کے قریب ایک ورکشاپ میں زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔ دھماکے سے پانچ گاڑیاں مکمل طورپر تباہ ہوگئیں ۔ ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی تفصیلات کے مطابق دھماکہ پشاور میں کوہاٹ روڈ پر اسکیم چوک کے قریب مسافر گاڑیوں کے اڈے کے پاس کچرے کے ڈھیر میں ہوا جس کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی زخمی ہوگئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ گاڑیاں مرمت کرنے والی ایک ورکشاپ میں ہوا ہے، تاہم تاحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ اس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگاپولیس ذرائع کے مطابق 25 سے 30 کلو بارودی مواد سفید آلٹو کار میں نصب تھا جو سہ پہر چار بجے زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔(جاری ہے)
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ادھر صدر ممنون حسین ۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختون پرویز خٹک نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.