لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو بادامی باغ منتقل نہیں کیا جائیگا ،آؤٹ ڈور سائٹ پر سٹیٹ آف دی آرٹ جدید ہسپتال تعمیر ہو گا ’ خواجہ سلمان رفیق ،نئے ہسپتال کی تعمیر تک پرانی عمارت نہیں گرائی جائے گی ‘سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال گائنی کی جدید سہولیات سے آراستہ ہو گا ،منصوبے کے مطابق ہسپتال کی نئی عمارت ایک سال میں مکمل کر لی جائیگی ،2 ارب روپے لاگت آئے گی‘ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت
جمعرات 23 جنوری 2014 21:23
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو بادامی باغ منتقل نہیں کیا جا رہا ،بلکہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو گائنی کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہسپتال کی آؤٹ ڈور سائٹ پر 300 بستروں پر مشتملجدید طبی آلات و مشینری سے آراستہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال تعمیر کیا جائے گا اور نئے ہسپتال کی تعمیر مکمل ہونے تک پرانی بلڈنگ مسمار نہیں کی جائے گی ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امراض نسواں کے علاج اور گائنی کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو اپ گریڈ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے تحت ہسپتال کے آؤٹ ڈور کی جگہ پر لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی جدید عمارت تعمیر کی جائے گی جو تمام جدید سہولیات اور بائیو میڈیکل آلات اور تشخیصی سہولیات سے آراستہ ہو گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نئے ہسپتال کی تعمیر سے نا صرف لا ہور بلکہ دیگر شہروں کے لوگوں کو بھی جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی ۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ نئے ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹرز اور وارڈز قائم کئے جائیں گے اور اس منصوبے پر2 ارب روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو بادامی باغ منتقل کرنے کا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ منصوبے کے مطابق جدید ہسپتال کی تعمیر ایک سال کے اند رمکمل کر لی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.