آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سرد موسم کی شدت میں مزید اضافہ ، بیماریاں پھیلنے لگیں
جمعہ 24 جنوری 2014 14:45
مظفر آباد /گلگت /کوئٹہ /کراچی /لاہور /ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سرد موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ، پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہونے سے کئی علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ، خشک سردی کے باعث بچوں اور بوڑھوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں ، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ، پنجاب میں دھند کے باعث پروازیں اور ٹرین سروس متاثر ہوگئی جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور سکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سرد موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیاگلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث زمینی رابطہ جمعہ کو بھی منقطع رہا جس کے باعث اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی مقامی لوگوں نے بتایا کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جس کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ادھر دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ تک موٹر وے بند کر دی گئی ، ملتان روڈ پر ملتان اور بہاولپور تک دھند بڑھ جانے سے حد نگاہ صفر ہوگئی،سفر کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے کے مطابق دھند کی شدت بڑھ جانے سے بابو صابو ٹول پلازہ سے شیخوپورہ تک موٹر وے کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ،ملتان روڈ پر مانگا منڈی سے اوکاڑہ،ساہیوال،خانیوال،ملتان اور بہاولپور تک بھی شدید دھند چھائی رہی حدنگاہ صفر ہونے پر موٹر وے پولیس نے غیر ضروری سفر نہ کرنے اور ناگزیر صورتحال میں فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.