پشاور میں 2014ء کا پہلا پولیو وائرس کیس سامنے آگیا

جمعہ 24 جنوری 2014 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) صوبہ خیبرپختون خواا کے دارالحکومت پشاور میں 2014ء کا پہلا پولیو وائرس کیس سامنے آگیا ہے۔صوبائی دارلحکومت کے مضافاتی علاقے باغوانان میں 11 ماہ کی بچی شائستہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے زرائع کے مطابق بچی کو ابتدائی طور پر پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے تاہم بیچ میں شائستہ کو قطرے نہیں پلائے گئے جس کے باعث بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے۔واضح رہے صوبائی درالحکومت پشاور میں بیس جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم موٴخر کر دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :