عمران خان نے انڈر 17کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور صحت کا انصاف مہم کا آغاز کر دیا،کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت بہترین کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کیلئے تیار کیا جائیگا،صحت کا انصاف پروگرام کے تحت تین ماہ میں پشاور کے آٹھ لاکھ بچوں کیلئے 9بیماریوں سے بچاؤ کی کٹ فراہم کی جائیگی، رضا کاروں کے سفری اخراجات،کھانے کے اخراجات اور سیکورٹی حکومت کی ذمہ داری ہو گی،عمران خان ،خیبر پختونخو ااور فاٹا کے نوجوانوں میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے، کسی نے صحیح طرح سے سامنے لانے کی کوشش نہیں کی،شکیل آفریدی اور سی آئی اے نے پولیو مہم کی آڑ میں جو کیا اس سے لاکھوں پاکستانی بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں،چیئرمین تحریک انصاف کی صحافیوں سے گفتگو/ تقریب سے خطاب
ہفتہ 25 جنوری 2014 22:21
پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 جنوری ۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا کے کرکٹ کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنے کیلئے انڈر 17 "کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام " کا افتتاح کر دیا جبکہ بچوں کو نو موذی بیماریوں سے بچانے کیلئے پشاورکی سطح پر تین ماہ کی "صحت کا انصاف "نامی مہم کابھی آغاز کر دیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہفتے کے روز پشاور کا دورہ کیا۔اس دوران عمران خان نے مقامی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس کیدوران صحت کا انصاف نامی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا،اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیرترین،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک،ایم این اے اسد عمر،صوبائی جنرل سیکرٹری خالد مسعود ،وزیر صحت شوکت یوسفزئی،وزیر اطلاعات شاہ فرمان،اشتیاق ارمڑ،ضیا ء اللہ آفریدی،علی امین گنڈہ پور،نعیم الحق سمیت متعدد وزراء ،ایم پی ایز اور ایم این ایز بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.