پارلیمنٹ مردہ گھوڑوں کا اصطبل ، تنہا جمہوریت کے منتخب قبرستان میں اذان دے رہا ہوں ‘ شیخ رشید
اتوار 26 جنوری 2014 15:21
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ مردہ گھوڑوں کا اصطبل ہے ،میں تنہا جمہوریت کے منتخب قبرستان میں اذان دے رہا ہوں ، عوام کو میرے سمیت تمام اراکین اسمبلی کے گریبان پکڑ کر گھسیٹنا چاہیے تاکہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہو سکے ، قومی اداروں کے سربراہان کی تعیناتی میں دلہن وہ جو پیا من بھائے کی پالیسی اپناتے ہوئے معیار کی بجائے وفاداری کو ترجیح دی گئی ہے ،بیڈ گورننس میں پاکستان دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے ۔
ایک انٹر ویو میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی کابینہ میں موجود آٹھ وزیر اور سو کے قریب اراکین پرویز مشرف کے ساتھی رہے ہیں ، حدیبیہ پیپر ملز کا کیس لڑنے والوں کو اٹارنی جنرل لگادیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
میں نواز شریف سے کہہ چکا ہوں کہ آپ ہمیشہ اپنی اکثریت کے وزن سے گھر گئے ہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن میرا دعویٰ ہے کہ بھارت کبھی بھی معاشی اور سیاسی طور پر پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتا وہ پاکستان کے مستقبل کو گروی رکھنا چاہتا ہے اور ایسے میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے صرف نعرے ہی رہ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں چور اور چوکیدار کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبے کا افتتاح کرنے جارہے ہیں۔ اگر میں اپوزیشن لیڈر ہوتا تو پھر دیکھتا اپوزیشن کیسے حکومت کو ہر معاملے میں ”ساتھ ہیں “ کے تعاون کی یقین دہانی کراتی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف چار ووٹوں سے اپوزیشن لیڈر بننے سے رہ گیا لیکن آج بھی تنہا جمہوریت کے منتخب قبرستان میں اذان دے رہا ہوں ۔ میں نے اکیلے قومی اسمبلی میں حکومت کو آگے لگایا ہوا ہے لیکن میں پھر بھی اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ۔ عوام کو میرے سمیت تمام اراکین اسمبلی کے گریبان پکڑ کر گلیوں میں گھسیٹنا چاہیے تاکہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہو اور عوام کے لئے عملی طور پر کچھ کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے علاقے میں عوامی فلاح کے منصوبوں کو اس لئے مکمل نہیں کیا جارہا کہ وہاں کی عوام نے (ن) لیگ کو ووٹ نہیں دیا ۔ مجھے چندا مانگنا نہیں آتا لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ راولپنڈی میں ماں او ربچے کے ہسپتال کی تکمیل کیلئے تحریک انصاف والوں کی طرح چندا مانگنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف آٹھ ماہ میں صرف اسمبلی سے ووٹ لینے آئے جبکہ اسکے بعد انہوں نے اسمبلی کا چہرہ نہیں دیکھا۔ نواز شریف کو تو اتنا نہیں پتہ کہ سینیٹ کا دروازہ کس طرف کھلتا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.