یورینیئم افزودگی نہ ہوتی تو آج دس لاکھ کینسر کے مریضوں مرچکے ہوتے ،ایران

اتوار 26 جنوری 2014 15:25

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء)ایران نے کہاہے کہ اگر وہ بیس فیصدیورینیئم افزودگی نہ کرتا توآج دس لاکھ کینسر کے مریضوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوتا ،گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاؤلدین نے کہا کہ ایران میں جوہری مسئلہ کے حوالے سے قومی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایران کی فوجی طاقت کا اچھی طرح اندازہ ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ان کی معمولی سی غلطی خطے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا خاتمہ ہوگا۔