حکومت کا شوگر ملوں سے 6 لاکھ ٹن چینی کی خریداری کا فیصلہ ، حتمی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس دی جائیگی

پیر 27 جنوری 2014 17:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) حکومت نے شوگر ملوں سے چھ لاکھ ٹن چینی کی خریداری کا فیصلہ کر لیا، حتمی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق حکومت نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی مشاورت سے شوگر ملوں سے چینی کی خریداری کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت چھ لاکھ ٹن چینی کی خریداری پر 32 ارب چار کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے، ادھر ٹی سی پی نے وزارت صنعت و پیداوار کو چینی کی خریداری کے لئے دو تجاوز پیش کی ہیں، جس کے تحت جنوری سے سہ ماہی بنیاد پر ڈیڑھ لاکھ، ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی خریدی جائے گی جبکہ دوسری تجویز کے تحت دو لاکھ ٹن چینی جنوری اور اپریل میں جبکہ ایک ایک لاکھ ٹن چینی جولائی اور اکتوبر میں خریداری کی جائیگی وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی تجویز قابل عمل اور بہتر ہے۔