یوکرائن ، طبی کارکنوں نے پولیس کو ایک زخمی احتجاجی کارکن سے پوچھ کچھ سے روک دیا

ہفتہ 1 فروری 2014 13:22

کیف (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) یوکرائن میں طبی کارکنوں نے پولیس کو ایک زخمی احتجاجی کارکن سے پوچھ کچھ سے روک دیا ہے ،زخمی ہونے والے کارکن کو اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مترو بلاتوف 8 دن تک لاپتہ رہے جو دارالحکومت کیو کے مضافات میں زخمی حالت میں ملے اوراب وہ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔انہوں نے کہاکہ اغواکاروں نے صلیب پر لٹکایا گیا اور انھیں مرنے کیلئے پھینک دیا۔

انھوں نے کہا کہ اغواروں کاروں نے مجھے صلیب پر لٹکایا اس لیے اب میرے ہاتھوں میں سراخ ہیں۔انھوں نے اغواکاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے میرے کان کاٹے میرے چہرے کو کاٹا۔ میرے ساری بدن کی حالت بری ہے۔ آپ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں میں زندہ ہوں جس کے لیے میں خدا کا شکر گزار ہوں ادھر حزبِ اختلاف کے کارکنوں نے بتایا اکہ پولیس انھیں گرفتار کرنے کیلئے ہسپتال میں آئی ، پولیس کے مطابق انہوں نے مترو بلاروف کے اغوا کے واقعے کی تفتیش شروع کی ہے اور وہ ان سے اس بارے میں سوال کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر وزارتِ داخلہ کے ایک اہلکار نے شعبہ ظاہر کیا کہ شاید اشتعال انگیزی پھیلانے کے لیے اغوا ہونے کا یہ ڈراما رچایا گیا ہو۔اطلاعات کے مطابق زخمی کارکن نے کہا کہ انھیں معلوم نہیں کہ ان کو کس نے اغوا کیا تھا تاہم ان کے اغواکار روسی لہجے میں بات کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :