خیبر پختونخوا میں کمسن بچوں کو نو بیماریوں سے بچاوٴ کی ویکسین اور ادویات پلانے کی مہم شروع ہوگئی،مہم کے موقع پر شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں ، موٹرسائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی

اتوار 2 فروری 2014 14:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کمسن بچوں کو نو بیماریوں سے بچاوٴ کی ویکسین اور ادویات پلانے کی مہم شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مہم تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ صحت کا انصاف پروگرام کے پہلے مرحلے میں شروع کی گئی ہے مہم کے موقع پر شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر میں موٹرسائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی صوبائی حکومت نے صحت کا انصاف پروگرام کے تحت بچوں کو نو بیماریوں سے بچاوٴ کی مہم کو کامیاب بنانے اور ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اتوار کو پشاور بھر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کا اعلان کیا ۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چنددن پہلے پشاور میں ’صحت کا انصاف‘ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا تاہم بعض نامعلوم وجوہات کی بناء یہ مہم دوسرے ہی دن ملتوی کردی گئی تھی۔ اس سے پہلے پشاور میں پولیو مہم کو بھی موخر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :