پشاور میں صحت کا انصاف مہم شروع، افتتاح شوکت یوسفزئی نے کیا

اتوار 2 فروری 2014 16:21

پشاور میں صحت کا انصاف مہم شروع، افتتاح شوکت یوسفزئی نے کیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2014ء) پشاور میں صحت کا انصاف مہم آج سے شروع ہوگئی۔ افتتاح وزیر صحت شوکت یوسفزئی نے کیا۔ مہم کے دوران پولیو سمیت نو متعد موزی امراض سے بچاو کے ویکسین پلائی جاے گئی اس مہم کے دوران بارہ ہزار کیٹس بھی تقسیم کی جاے گئی جس میں بالٹی، تولیے، صابن شامل ہیں اس مہم کا افتتاح خیبر پختون کے وزیر صحت شوکت یوسفزئی نے شاہین مسلم ٹاون کے علاقے سے کیا۔

اس موقع پر وزیر صحت شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی امریکی جاسوسی کی وجہ سے آج پولیو ٹیموں پر حملے ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صحت کا انصاف پروگرام 21 اپریل تک جاری رہے گا۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا پروگرام ہے جس میں 9 مہلک بیماریوں کے قطرے پلاے جاہیں گیے۔ اس مہم میں تحریک انصاف کے پانچ ہزار رضا کار حصہ لے رہے ہیں۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ تین ماہ کے دوران پشاور سے نو بیماریوں کا خاتمہ کریں گئے۔ نھوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 50 یونین کونسلز، دوسرے ہفتے میں 50 اور تیسرے ہفتے میں 100 یونین کونسلز میں مہم چلاہیں گیے۔ اس دوران سات لاکھہ 54 ہزار بچوں کو قطرے پلاے جاہیں گیے۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے۔ موٹر سائکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :