برڈفلو،چین کے بعد جنوبی کوریامیں بھی زندہ پرندوں کی فروخت پر پابندی عائد،24لاکھ پالتو پرندوں کو تلف کردیاگیا، گھر گھر ویکسینیشن مہم شروع،وائرس مزید پھیل سکتا ہے،وزارت صحت

اتوار 2 فروری 2014 17:33

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) چین کے بعد جنوبی کوریانے بھی بڑدفلو پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر زندہ پرندوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہاکہ ملک کے دوبڑے شہروں میں برڈفلو پھیلنے سے متعددافراداس کا شکارہوگئے تاہم فوری طورپرانہیں ویکسینیشن دی گئی ہے ،بیان میں کہاگیاکہ گھر گھر ویکسینیشن لگانے والی ٹیمیں جائیں گی اوراس موذی مرض سے پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بھی کیئے جارہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت اس خطرے کو مضبوط کرتی ہے کہ اس مرض کا وائرس بتدریج ملک کے دوسرے خطوں میں پھیل سکتا ہے ،پالتو پرندوں کی مرض بارے بندرگاہ بوسن کے نزدیک سب سے بڑے پولٹری فارم اور چنچون کے بطخ پالنے والوں سے بھی ایسی اطلاعات ملی ہیں جس کے بعد زندہ پرندوں کی فروخت پر عارضی طورپر پابندی عائد کردی گئی ہے ،سولہ جنوری سے ایسے 27 مقامات کے بارے میں علم ہو چکا ہے جہاں H-5ا،N-8وائرس پایاگیا ہے جس کی وجہ سے24لاکھ پالتو پرندوں کو تلف کردیاگیا،ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ خطرناک انفیکشن اڑ کر آنے والے پرندے اس ملک میں لائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :