مصرمیں سوائن فلو وائرس سے 24افرادہلاک،گزشتہ پانچ ماہ میں 273مریض اس مرض کا شکارہوئے،مصری وزارت صحت کا بیان

بدھ 5 فروری 2014 20:30

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 فروری ۔2014ء)مصرمیں سوائن فلو وائرس سے 24افرادہلاک ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصرکی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایچ ون این ون نامی سوائن فلو وائرس سے چوبیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں،بیان کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر سے سوائن فلو کے کم از کم273 مریض رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں جن میں سے 195مریض ماہ دسمبر کے بعد رجسٹرڈ کئے گئے،بیان کے مطابق سوائن فلووائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،عالمی تنظیم صحت کے ذرائع کے مطابق ایچ ون این ون وائرس کا پہلا کیس 2009 میں سامنے آیا تھا،کل ایک سو اڑسٹھ ممالک اس وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں، دو لاکھ بیس ہزار افراد اس فلو سے متاثر ہوئے جن میں سے ایک ہزار نو سو ہلاک ہوچکے ہیں۔