کھجور کمزور دل والوں، پیٹ کے سرطان سے بچاؤ کیلئے انتہائی مفید

پیر 10 فروری 2014 13:06

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) طبی ماہرین نے کہاہے کہ کھجور کا استعمال کمزور دل کے افراد کے لئے بھی انتہائی مفید ہے جبکہ پیٹ کے سرطان سمیت قبض کی شکایت سے بھی بھرپور حفاظت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کھجور کو ہمیشہ طاقت ور پھل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود قدرتی اجزا ذہنی اور جسمانی کمزوریوں کے خلاف موثر ڈھال ثابت ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور میں آئرن ، فاسفورس، کیلشیم اور پوٹاشیم سمیت کئی قدرتی عوامل پائے جاتے ہیں جو توانائی بخش ثابت ہوتے ہیں۔ کھجور کا استعمال کمزور دل کے افراد کے لئے بھی انتہائی مفید ہے جبکہ پیٹ کے سرطان سمیت قبض کی شکایت سے بھی بھرپور حفاظت کرتا ہے۔