بجلی کی تاروں کی قربت سے کینسر کا امکان نہیں، نئی تحقیق
پیر 10 فروری 2014 13:08
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے قریب رہنے والے بچوں کو خون کا سرطان ہونے کا خطرہ دوسرے بچوں کے مقابلے میں زیادہ نہیں ہوتا۔ یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے جس میں 1962اور 2008 کے درمیان برطانیہ میں لیوکیمیا میں مبتلا ہونے والے 16 ہزار 500بچوں سے متعلق اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کینسر کی جو اقسام بچوں میں دیکھنے میں آئی ہیں ان میں ایک تہائی حصہ خون کے سرطان یا لیوکیمیا کا ہے۔
برطانیہ میں ہر سال پندرہ برس سے کم عمر کے کم وبیش چار سو ساٹھ بچے لیوکیمیا میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ تحقیق کرنے والے ماہرین نے مزید کہا کہ انھوں نے لیوکیمیا میں مبتلا ہونے والے 16 ہزار500 بچوں کا موازنہ دو ہزار صحت مند بچوں سے کیا جو اسی علاقے میں بجلی کی تاروں کے قریب واقع گھروں میں پلے بڑھے۔(جاری ہے)
جب گذشتہ کئی برسوں کے تمام اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا تو یہ بات ثابت نہیں ہوتی کہ بجلی کی تاروں کے قریب رہنے والے بچوں کو لیوکیمیا کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تاہم جب ان اعداد و شمار کو دس دس برس کے ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ1960 اور سنہ 70 کی دہائیوں میں جو بچے بجلی کی تاروں سے600 میٹر کے اندر اندر رہے، ان کو لیوکیمیا کا خطرہ زیادہ تھا۔
لیکن 1980 کے بعد پیدا ہونے والے بچوں میں بجلی کی تاروں سے قربت اور لیوکیمیا کے درمیان کوئی تعلق دکھائی نہیں دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.