کراچی،بلدیہ ٹاؤن، سیکورٹی خدشا ت کے باعث پولیو مہم موخر کر دی گئی

پیر 10 فروری 2014 16:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں آستانے پر فائرنگ کے بعد سیکورٹی خدشات کے باعث انسداد پولیو مہم موخر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیر سے شروع ہونے والی مہم سیکورٹی خدشات پر ملتوی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوارمسلح افراد نے ایک آستانے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں9افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :