سندھ کے محکمہ صحت نے بے نظیر یوتھ ڈولپمنٹ پروگرام کے434عملے و مستقل کرنے کی سمری منظورکرلی

منگل 11 فروری 2014 13:05

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) سندھ کے محکمہ صحت نے بے نظیر یوتھ ڈولپمنٹ پروگرام کے434عملے و مستقل کرنے کی سمری منظورکرلی ہے،یہ سمری محکمہ صحت نے وزیراعلی سندھ کوارسال کی تھی، سمری کی منظوری کے بعدیوتھ پروگرام میں ٹریننگ دینے والے ڈاکٹروں اوردیگرتمام عملے کو مستقل کردیاگیا ہے جس کانوٹیفیکیشن آئندہ چند روزمیں جاری کردیاجائیگا، محکمہ کے ایک افسرکے مطابق کراچی سمیت اندرون سندھ میں جاری صحت کے دیگرمنصوبوں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کی مستقلی کی سمری بھی وزیر اعلی سندھ کوارسال کردی گئی ہے جوجلد منظورکرلی جائیگی،جس کے بعدمستقل کیے جانے والے ملازمین محکمہ صحت کے ملازمین ہوجائیں گے، بے نظیر یوتھ ڈولپمنٹ پروگرام کے ایک افسرکے مطابق محکمہ صحت نے بے نظیر یوتھ پروگرام 2008میں سندھ میں شروع کیاگیاتھا اس پروگرام کے تحت کراچی سمیت سندھ کے 30سرکاری اسپتالوں میں امیدواروں کوایکسرے ٹیکنیشن سمیت دیگر تمام پیرامیڈیکل کے ٹیکنیل کورسز کرائے جاتے ہیں اوراب تک اس پروگرام کے تحت 14ہزاربے روزگار نوجوانوں کوشعبہ طب کی مختلف تربیت وٹریننگ دی جاچکی ہے،اس پروگرام کے تحت ایک سال اور ڈیڑھ سال مختلف ٹیکنیل شعبہ جات میں کرائے جاتے ہیں جس کی سند محکمہ صحت جاری کرتا ہے اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو18مختلف شعبہ جات کی تربیت دی جاتی ہے اورگزشتہ5سال کے دوران 14ہزار نوجوانوں و ہنر سیکھائے گئے۔

متعلقہ عنوان :