افغانستان میں 13 سال بعد پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی

منگل 11 فروری 2014 13:19

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 13 سال بعد ایک تین سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کابل میں 2001 میں طالبان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد پہلا کیس ہے ،کیس کے سامنے آنے کے بعد افغان وزرات صحت نے فوری طور پر شہر میں ویکسینیشن کا حکم جاری کیا پولیو کی بیماری اب بھی افغانستان، پاکستان اور شمالی نائیجریا میں بڑے پیمانے پر موجود ہے جبکہ باقی دنیا سے لگ بھگ اس کا خاتمہ ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

2011 میں ملک بھر سے 80 کیسز ، سنہ 2012 میں 37 کیسز، اور 2013 سنہ میں کیسز 14 رپورٹ ہوئے۔افغانستان میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کابل میں اس بیماری کا یہ کیسز پریشان کن ہے جس بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وہ نہایت پسماندہ خانہ بدوش برادری کی ہے۔سکینہ نامی اس بچی میں پولیو کی تشخیص اس وقت کی گئی جب یہ معذور ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :