عالمی طاقتوں کے ساتھ جائز اور تعمیراتی جوہری مذاکرات چاہتے ہیں،ایرانی صدر،ایران کیخلاف کچھ نہیں ہونے جارہا،ایساکہنے والے اپنا چشمہ بدل لیں،حسن روحانی کا انٹرویو

بدھ 12 فروری 2014 19:47

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ جائز اور تعمیراتی جوہری مذاکرات چاہتا ہے،ایران کیخلاف کچھ نہیں ہونے جارہا،ایساکہنے والے اپنا چشمہ بدل لیں،غیرملکی خبررساں ادارے کوایک انٹرویومیں ایرانی صدرحسن روحانی نے کہاکہ جوہری مذاکرات اچھائی اور امن کی سوچ پر مبنی ہونے چاہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر ایران پر حملے کی سوچ کو مسترد کر دیا۔صدر روحانی نے کہاکہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میز پر ایرانی قوم کے خلاف کچھ ہونے جا رہا ہے تو چاہیے کہ وہ اپنا چشمہ تبدیل کر لے۔ انہوں نے مزید کہا ایران جوہری معاملے پر بین الاقوامی قواعد کے مطابق ایران جائز اور تعمیری مذاکرات چاہتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ دوسری جانب بھی یہی سوچ پائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :