امریکی ریاست منی سوٹا کا ایک ہسپتال اپنے اخراجات بچانے کیلئے پاکستانی مریض کو ملک بدر کرنے پر تل گیا
بدھ 12 فروری 2014 20:56
منی پولس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) امریکی ریاست منی سوٹا کا ایک ہسپتال اپنے اخراجات بچانے کے لئے پاکستانی مریض کو ملک بدر کرنے پر تل گیا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن میں زیر تعلیم پاکستانی نوجوان شاہ زیب باجوہ گزشتہ برس حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگیا تھا اسے مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج اسے دل کا دورہ پڑا، حالت زیادہ خراب ہونے پر اسے امریکی ریاست منی سوٹا کے ایسنشیا ہیلتھ شینٹ میری میڈیکل سینٹر نامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، معالجین کے مطابق دل کا دورہ پڑنے سے شاہ زیب باجوہ کے دماغ پر اثر ہوا ہے، اگرچہ اس کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے لیکن وہ کس قدر صحتیاب ہوا ہے یہ جاننے کیلئے کافی وقت درکار ہے۔
شاہ زیب کے بھائی شاہ ریز باجوہ نے کہاکہ ان کے بھائی کی ایک لاکھ ڈالر کی میڈیکل انشورنس ہے تاہم ہسپتال اسے قبول ہی نہیں کررہا اور خود اخراجات برداشت کررہا ہے اور اب تک ہسپتال کے اخراجات ساڑھے 3 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں،28 فروری کو اس کے ویزہ کی مدت ختم ہورہی ہے اور اس کے اہل خانہ چاہتے ہیں کہ شاہ زیب کا مکمل علاج ہونے تک اسے ہسپتال میں ہی رکھا جائے تاہم ہسپتال انتظامیہ شاہ زیب کے اہل خانہ پر دباوٴ ڈال رہی ہے کہ وہ اس فارم پر دستخط کریں جس کے تحت شاہ زیب کو اسی حالت میں واپس پاکستان بھیجا جاسکے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ امریکی ہسپتال غیر ملکی مریض پر آنے والیاخراجات بچانے کے لئے ان کو ملک بدر کردیتے ہیں اور ایسا کرتے وقت وہ کسی متعلقہ ادارے یا عدالت سے رجوع نہیں کرتے۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
شاہ محمود قریشی کے بھانجے آزاد رکن قومی اسمبلی کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے انکار
-
گجرات، ہسپتال کی سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق متعدد افراد زخمی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.