خمیرلگی غذائیں ذیابیطس، نزلہ زکام، پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہیں

جمعرات 13 فروری 2014 11:45

خمیرلگی غذائیں ذیابیطس، نزلہ زکام، پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء)نئی تحقیق سے معلوم ہواہے کہ خمیر والی غذائیں ذیابطیس، نزلہ زکام اور پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی میں کے محققین کی رپورٹ کے مطابق جو افراد اپنی غذا میں خمیر لگی غذا، بند گوبھی کا اچار، دہی اور پنیر کا استعمال کرتے ہیں ان میں ذیابطیس، نزلہ زکام اور پیٹ کے امراض، ان افراد کی نسبت 25 فیصد کم ہوتے ہیں، جو یہ چیزیں استعمال نہیں کرتے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اچار یا خمیر والی غذاوٴں میں ایسے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو غذا کو ہضم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔