کراچی ،بم دھماکے میں شہیداور زخمی ہونے والوں کی شناخت کرلی گئی، دھماکے میں زخمی دس اہلکاروں کوابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا،ہسپتال ذرائع

جمعرات 13 فروری 2014 20:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں واقع رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر کے قریب دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ معمولی زخمی ہونیوالے اہلکاروں کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کی صبح رزاق آبادبم دھماکے میں شہیداور زخمیوں اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، شہید ہونیوالے 11اہلکاروں کی شناخت ہوگئی ہے ، شہید اہلکاروں کے نام شیرازعلی ،عاشق حسین سرفراز، گل شیرخان ، ساجد علی ، دوست علی ، یاسین ، محمد سلیم ، محمد علی ، عادل اور اشفاق علی جبکہ زخمی ہونے والوں میں خادم حسین، صدام حسین ،محمداسد،غوث علی،محمدعاشق،عبدالرزاق،محمداشفاق،ایس کے رانا، عقیل داد،وقاررضا،کامران، احمدحسن ، عبدالباسط،وقاراحمد،نذیراحمد،محمدنعمان،سجادحسین،بلاول،مظہرحسین،محمدحسین ،محمدعیسیٰ،عبدالحکیم،محمدنواز،جانب علی، غلام علی، محمد اسرار ،محمدنوید،غلام فرید، محمدفرحان ،محمداکمل،محمداجمل ،محمداحسن اور ارشاد حسین شامل ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی دس اہلکاروں کوابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :