کمبوڈیا میں سرکاری وعوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائدکردی گئی

جمعہ 14 فروری 2014 13:20

نوم پنھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء)کمبوڈیا میں سرکاری وعوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائدکردی گئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمبوڈیاکی حکومت نے سرکاری وعوامی مقامات پرتمباکو نوشی پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں، بالخصوص طبی اور تعلیمی اداروں، عجائب گھروں میں، پیٹرول اسٹیشنوں اور پبلک ٹرانسپروٹ میں تمباکو کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمبوڈیا کی وزارت صحت کے مطابق ملک کے پچاس سے نوے فی صد افراد کو سیکنڈ ہینڈ سموکنگ کے مسئلہ کا سامنا ہے۔ کمبوڈیا میں تمباکو استعمال کرنے والے افراد ہر سال سگریٹس پر دس کروڑ ڈالر خرچ کرتے ہیں۔ عالمی تنظیم صحت کے مطابق کمبوڈیا میں ہر سال ایک لاکھ افراد تمباکو نوشی سے وابستہ امراض سے مرتے ہیں۔