4انتہائی پسماندہ اضلاع میں ہیلتھ انشورنس سکیم کے اجراء کے لئے 4ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ‘ وزیر خزانہ پنجاب،کم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 7ارب 50 کروڑ خرچ کئے جائینگے ‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن

جمعہ 14 فروری 2014 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) صوبائی وزیر خزانہ ایکسائز و ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ صوبے کے 4انتہائی پسماندہ اضلاع میں ہیلتھ انشورنس سکیم کے اجراء کے لئے 4ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ،کم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 7ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ادویات کے معیار کو پرکھنے کے لئے ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں تین ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریاں اور فیصل آباد، راولپنڈی میں غذائی معیار کو جانچنے کے لئے دو فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے لئے حکومت نے 15کروڑ روپے فراہم کئے ہیں- انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچوں کوطبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے 2۔

ارب رو پے کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں ۔مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت نے ماں اور بچوں خصوصاً نوزائیدگان کی صحت اور انہیں جدید طبی سہولتیں دینے کے لئے مختلف ڈونر اداروں کے تعاون سے کئی منصوبوں کا آغاز کیا ہے اور ان پراجیکٹس کے مراکز میں ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملہ کی تعیناتی‘ برتھ کٹس ‘ طبی آلات اور ضروری ادویات کی فراہمی کویقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :