صحت کا انصاف مہم، سیکورٹی ہائی الرٹ، موٹرسائیکل چلانے پر پابندی

اتوار 16 فروری 2014 12:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری۔2014ء) پشاور میں آج ’صحت کا انصاف‘ پروگرام کے تیسرے مرحلے کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے۔ پولیس پر دوحملوں میں ایک اہل کار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق صحت کا انصاف پروگرام کے تیسرے مرحلہ کیلئے چار ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ہائی الرٹ کے باجود پولیس پر فائرنگ اور بم حملے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

(جاری ہے)

چارسدہ روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکے سے ایک اہل کار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ادھر پہاڑی پورہ کے علاقے میں پولیس ناکہ بندی کے قریب فائرنگ کی گئی۔ نواحی علاقوں بڈھ بیر، متنی، داؤدزئی اور سربند میں فرنٹیئر کانسٹبلری بھی پولیس کے ساتھ گشت کررہی ہے، جبکہ قبائل اور پشاور کے سرحدی علاقوں کی نگرانی فرنٹیئر کور کررہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ایک روز کے لئے صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک موٹرسائیکل چلانے پر پابندی لگادی ہے۔ صحت کا انصاف پروگرام کے تحت پشاور کی 93 یونین کو نسلوں میں مہم چلائی جائے گی، جس میں چھ لاکھ بچوں کو9 مہلک بیماریوں سے بچاوٴ کی ویکسین دی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :