آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کی پیشی کے حوالے سے ایک اور سرپرائز دیں گے ، احمد رضا قصوری ،پرویز مشرف صحت یاب نہیں ہیں ، کب ڈسچارج ہونگے ہسپتال انتظامیہ ہی بتا سکتی ہے ،انٹرویو ،خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو اٹھارہ فروری کو ہرصورت پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے ،رپورٹ
اتوار 16 فروری 2014 15:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کی پیشی کے حوالے سے ایک اور سرپرائز دیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف سے ان کی ملاقات ہوئی ہے وہ مکمل صحتیاب نہیں ہیں۔
(جاری ہے)
پرویز مشرف کب ڈسچارج ہوں گے یہ اسپتال انتظامیہ ہی بتا سکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں احمد رضا قصوری نے کہا کہ اکرم شیخ نے خصوصی عدالت میں جو کچھ کیا وہ زیادتی ہے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ زوجہ کی طبیعت پوچھنا کوئی بری بات نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ وکیل جنٹلمین ہوتے ہیں انہیں دل بڑا رکھنا چاہیے۔واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو اٹھارہ فروری کو ہرصورت پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.