صحت کے شعبے کو مذید فعال بنانے کی خاطر حکومت ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اُٹھا رہی ہے،یاسین خلیل
پیر 17 فروری 2014 16:44
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے امداد بحالی و آبادکاری اور ٹرانسپورٹ یاسین خان خلیل نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے کو مذید فعال بنانے کی خاطر حکومت ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اُٹھا رہی ہے تاکہ معاشرے کے نادار ، محتاج اور بے کس بیمار افراد کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آسکے۔
انہوں نے یہ بات رول ہیلتھ سنٹر ریگی پشاور کے اچانک دورے کے موقع پر موجود عمائدین علاقے سے باتیں کرتیں ہوئے کہی ۔ یاسین خان خلیل نے کہا کہ صحت کا شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے تاہم حکومتی وسائل کے ساتھ ساتھ انسانی خدمات کی فراہمی اور اُن کا درست استعمال ہی دُکھی انسانیت کی حقیقی خدمت کا امین ہے۔ تاہم اُنہوں نے اس امر پر انتہائی دُکھ کا اظہارکیا کہ ان کے اس دورے کے موقع پر آر ایچ سی ریگی کا پورا عملہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے سرکاری چھٹی ہو انہوں نے اس صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو ڈیوٹی سے غیر حاضر سٹاف کو معطل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے ان کی جگہ ایماندار اور فرض شناس عملے کی تعیناتی کی سفارش کی تاکہ علاقہ کے عوام کو صحت کی نا صرف سہولیات میسر آئیں بلکہ علاقہ میں ہسپتال کے قیام کے مقاصد بھی حاصل ہوسکیں ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.