سابق بھارتی کوچ گریک چیپل کو سینے میں درد کے باعث ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔معمولی بخار ہے ، ان کے مزید ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔ ڈاکٹرز

ہفتہ 7 اپریل 2007 11:53

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07 اپریل 2007) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ گریک چیپل کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کر ادیا گیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے ۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز سابق بھارتی کرکٹ کوچ گریک چیپل نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد ان کو اسپتال میں داخل کر ایا گیا۔

(جاری ہے)

اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کو معمولی بخار ہے اور اس حوالے سے ان کے مزید ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔

58 سالہ چیپل بھارتی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے نئے کنسلٹنٹ ہیں ۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہو نے کے بعد گریک چیپل مستعفی ہو گئے تھے ۔ہفتہ کے روز بھارتی اخبار میں شائع ہو نیوالے انٹرویو میں گریک چیپل نے بھارتی کر کٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ ٹیم کو پروفیشنل انداز میں تربیت فراہم کرنے کیلئے دس سالہ منصوبہ تیار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :