بالائی علاقوں میں خشک سردی، موسمی بیماریوں میں اضافہ

منگل 18 فروری 2014 11:47

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) بالائی علاقوں میں خشک سردی سے موسمی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔سندھ، پنجاب کے کئی علاقوں میں دن کے وقت تیز دھوپ شہریوں کو گرمی کا احساس دلانے لگی ہے۔ ملک کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے،تاہم بالائی علاقوں میں سردی پوری آب وتاب سے برقرار ہے۔

(جاری ہے)

اسکردو، استور، دیامر میں ٹھنڈی اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں، جن سے بچوں اور بڑوں میں سینے کے انفکشن،کھانسی، نزلہ زکام، بخاراور موسمی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔خیبر پختونخوا میں نوشہرہ، مردان، چارسدہ ، ایوبیہ اور نتھیاگلی میں موسم سردہے۔بلوچستان کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت کم ہورہی ہے۔پنجاب اور سندھ میں بھی سردی میں کمی ہوئی ہے۔