سنگاپورمیں چارسوافرادڈینگی بخار کا شکارہوگئے، ہسپتال داخل،رواں سال اب تک اڑھائی ہزار ڈینگی کے نئے مریض رجسٹر کئے جاچکے ہیں،وزارت صحت کا بیان

منگل 18 فروری 2014 19:39

سنگاپورسٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) سنگاپورکی وزارت صحت نے بتایاہے کہ ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چارسوسے زائد افرادڈینگی بخارمیں مبتلا ہوگئے ہیں،جنہیں اسپتال داخل کرادیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنگاپور کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہاکہ اس سال ڈینگی بخار کے ڈھائی ہزار نئے مریض رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ2013 میں سنگاپور میں صرف آٹھ افراد ڈینگی بخار سے ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈینگی بخار کے خلاف ابھی تک کوئی موثر ویکسین اور دوائیں تیار نہیں کی جا سکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :