پرویز مشرف کی ہسپتال واپسی پر ای سی جی اور بلڈ پریشر چیک کیا گیا ، صحت تسلی بخش قرار دیدی ،آپ مجھے جانے کی اجازت نہیں دے رہے تھے میں عدالت سے بخیروعافیت واپس ہسپتال پہنچ گیا ہوں،سابق صدر کا ڈاکٹروں سے مکالمہ

منگل 18 فروری 2014 22:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) سابق صدرجنرل ریٹائروڈ پرویز مشرف کی ہسپتال واپسی پر ای سی جی اور بلڈ پریشر چیک کیا گیا۔ اے ایف آئی سی کے ڈاکٹروں نے سابق صدر کی صحت تسلی بخش قرار دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے ڈاکٹروں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے جانے کی اجازت نہیں دے رہے تھے میں عدالت سے بخیروعافیت واپس ہسپتال پہنچ گیا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سول کورٹ ہو یا کوئی اور عدالت اپنے خلاف ہر مقدمے کا سامنا کروں گا۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی ہر پیشی پر عدالت جاوٴں گا۔

متعلقہ عنوان :