شمالی وزیرستان سے پولیو کے مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے ،متاثرہ بچوں کی تعداد 17ہوگئی

جمعرات 20 فروری 2014 14:10

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) شمالی وزیرستان سے پولیو کے مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے۔ رواں سال ملک میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد سترہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی ادارہ صحت نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں اٹھارہ ماہ کی آمنہ اور گیارہ ماہ کی عاصمہ میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔ دونوں بچیوں کو پولیو سے بچاوٴ کی ویکسین کی ایک خوراک بھی نہیں پلائی گئی۔ دو نئے کیسز میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد رواں سال پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد سترہ ہو گئی ہے۔