یوکرائن،یورپی اورروسی ثالثی کامیاب،فریقین کے درمیان فائربندی معاہدہ ہوگیا، حکومتی فورسز اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 77افراد ہلاک ہوئے ،وزارت صحت کا بیان

جمعہ 21 فروری 2014 20:28

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 فروری ۔2014ء) بحران کے شکار یورپی ملک یوکرائن میں یورپی یونین اور روسی ثالثی کی کوششیں کامیاب ہوگئیں جس کے بعد صدر وکٹر یانوکووچ اور اپوزیشن کے ساتھ سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے ایک معاہدہ طے پاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائن کے صدراتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان کیمطابق اس معاہدے پر دستخط عالمی وقت کے مطابق دن 10 بجے ہوئے ، یوکرائن میں جاری خونریزی اور سیاسی بحران کے حل کے لیے مصالحت کاری کے مقصد سے جرمنی، فرانس اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ کییف میں موجود تھے، دوسری جانب یوکرائن کی وزارت صحت نے جمعہ کو ایک بیان میں بتایاکہ دارالحکومت کیف میں حکومتی فورسز اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے باعث اب تک 77افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

شہر کے اہم حصے آزادی اسکوائر پر ہونے والی ان جھڑپوں پر سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے، اپوزیشن کی طرف سے آزادی اسکوائر ہی احتجاج کا بڑا مرکز ہے۔

متعلقہ عنوان :