لاہور، جوہر ٹائون قتل، سات مقتولین اور کینسر زدہ نذیر کی موت میں ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کا فرق ہے ‘ پولیس کو حتمی پوسٹمارٹم رپورٹ موصول،نذیر کی موت نشہ آور ادویات کے زائد استعمال سے ہوئی ، جسم پر تشدد کا کوئی نشان بھی نہیں
جمعہ 21 فروری 2014 23:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 فروری ۔2014ء) لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں قتل کئے جانیوالے آٹھ افراد کی حتمی پوسٹمارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سات مقتولین اور کینسر زدہ نذیر کی موت میں ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کا فرق ہے ۔
(جاری ہے)
18فروری کو لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن ای بلاک میں قتل ہونے والے آٹھ افراد کی ہلاکت کی پولیس کو موصول ہونیوالی حتمی پوسٹمارٹم رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ کینسر زدہ مریض نذیر کی موت نشہ آور ادویات کے زائد استعمال سے ہوئی ۔
جبکہ دیگر ساتھ افراد کے موت کی وجہ انکے سروں پر کند آلے سے گہری ضربوں سے ہوئی اور سروں پر تین سے چار وار کئے گئے ۔ رپورٹ میں سامنے آنے والی اہم بات یہ ہے کہ کند آلے سے مارے جانیوالے آخری شخص اور نذیر کی موت میں ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کا فرق ہے ۔ پوسٹمارٹم کے مطابق نذیر کے جسم پر تشدد کا کوئی زخم موجود نہیں ۔ پورسٹمارٹم رپورٹ سے پولیس کے اس شبہ کو تقویت ملتی ہے جس میں نذیر کو سات افراد کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.