پشاور میں سخت سیکیورٹی انتظامات میں 'صحت کا انصاف' مہم کا چوتھا مرحلہ جاری
ہفتہ 22 فروری 2014 11:45
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بچوں میں پولیو سمیت 9 وبائی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کے لئے چلائی جارہی ‘صحت کا انصاف’ مہم کا چوتھا مرحلہ جاری ہے۔
(جاری ہے)
‘صحت کا انصاف’ مہم کے چوتھے مرحلے میں شہر اور گرد و نواح میں 5 سال سے کم عمر 6 لاکھ بچوں میں پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لئے خصوصی ویکسی نیشن کی جارہی ہے، 3 یونین کونسلوں میں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر مہم ملتوی کر دی گئی ہے، ویکسی نیشن کے چوتھے مرحلے میں رضاکاروں کی ٹیمیں گھر گھر جاکر ویکسی نیشن کررہی ہیں۔
صحت کا انصاف مہم کے دوران شہر میں امن کے قیام اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے 4 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے اور شہر میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.