مظفر آباد، پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ نوشی پر پابندی، وزیر ٹرانسپورٹ نے سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی

ہفتہ 22 فروری 2014 15:25

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء)پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ نوشی پر پابندی، وزیر ٹرانسپورٹ نے سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

خصوصاً بسوں ، ویگنوں ، سوزوکی وغیرہ میں سگریٹ نوشی پر سخت کارروائی کی ہدایت کیونکہ اس سے مسافروں خصوصاً خواتین کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے عوام سے کہا ہے کہ اگر کہیں کوئی ڈرائیور سگریٹ نوشی کر رہا ہو اور منع کرنے پر بھی باز نہ آئے تو اس گاڑی کا نمبر وزارت ٹرانسپورٹ کو فراہم کیا جائے۔