کراچی: انسداد پولیو مہم شروع، سکیورٹی کے سخت انتظامات، موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

اتوار 23 فروری 2014 12:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2014ء) کراچی کے چھ اضلاع کی منتخب کردہ چوبیس یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔ سکیورٹی خدشات کے باعث موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ چوبیس یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

گڈاپ، گلشن اقبال، بلدیہ ٹاوٴن، اورنگی ٹاوٴن، سائٹ، بن قاسم، لانڈھی، صدر اور گلبرگ ٹاوٴن کی متعلقہ یونین کونسلز میں بھی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔

انسداد پولیو مہم کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سندھ حکومت نے متعلقہ علاقوں میں شام چار بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے تین ہزار پولیس اہلکار، کمانڈوز اور رینجرز کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :