عوام کرپشن ، بدعنوانی ،طبقاتی نظام سے تنگ آچکے ہیں ، مہتاب حمید فاروقی

بدھ 26 فروری 2014 14:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) وقت کاتقاضا ہے ، ہم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلاکر فلاحی کاموں میں گزاریں تو وہ وقت دور نہیں ہمارے مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے ،عوام کرپشن ، بدعنوانی ،طبقاتی نظام سے تنگ آچکے ہیں ، فلاحی کاموں کے بجائے کرپشن کارجحان زیادہ ہے ، ایم ایس او کی تربیت کنونشن سے صدر مہتاب حمید کاخطاب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مہتاب حمید فاروقی نے کہاکہ ملکی حالات بڑی نازک صورتحال کی جانب جارہے ہیں جبکہ وہاں کرپشن کاتسلسل بھی اُسی طرح چل رہاہے ، حقداروں کاحق مارا جاتاہے ، بیروزگاری کی شدت میں اس قدراضافہ ہوچکاہے کہ لوگ ایک دوسرے کو لوٹنے میں مصروف عمل ہیں ، ایسے حالات میں کوئی بھی مہذب معاشرہ ترقی کی جانب رواں دواں نہیں ہوسکتا ، ہمارے حکمران بھاند بھاند کی بولیاں بول رہے ہیں ،اوراپنے ہی خطہ کے معصوم لوگوں کوکچل رہے ہیں جس سے ملک ترقی کے بجائے تنزلی کی جانب جارہاہے ، انہوں نے کہاکہ ہرآدمی اپنااحتساب کرلے اورمساوات کا عمل اپنائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ کامیابی اس کا مقدرہوگی ، ملک میں اصلاحات لانے کے لئے ہمیں اپنے آپ کوبدلناہوگا ، ورنہ اقبال کی شاعری کے ایک شعر کے مصداق یعنی جس قوم کواپنی حالت بدلنے کاخیال نہ ہو اللہ پاک بھی اس کی حالت نہیں بدلتا ، اقبال کی شاعری مسلمانوں کوصراط المستقیم کی راہ دکھاتی ہے ، انہوں نے کہاکہ اگرمعاشرہ میں امن ، بھائی چارہ ، اخلاص نہ پایاجاتاہو وہ معاشرہ مسلسل عذاب میں ڈوب جاتاہے ، انہوں نے کہاکہ اب وقت کاتقاضاہے کہ اس نازک وقت میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ،حکومتی ذمہ داران اداروں کو موثر کرداراداکرناچاہئے ، اسلامی تعلیمات کو اجاگرکیاجائے تب جاکر ملک کی قسمت بدل سکتی ہے ، انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کوچاہئے کہ وہ ایم ایس او کی جدوجہد ، غلبہ اسلام اوراستحکام وطن کیلئے بھرپور جدوجہد کریں ، ملک میں قتل عام کا سلسلہ جب تک بند نہیں ہوجاتا اس وقت تک ملک ترقی کے بجائے تنزلی کاشکار ہوگا ، نوجوانوں کومعاشرہ میں اصلاحات لانے کیلئے جاندارکرداراداکرناہوگا۔

متعلقہ عنوان :